نواز شریف نےلندن سے مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے وزیر اعظم کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو یقنی بنانے کی ہدایت کی ہے،نواز شریف نے تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کے مشورے سے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات ہوئی، جس میں نوازشریف نےبھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ کے معاملے میں ترجیح دی جائے۔نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیا۔

close