طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد ہلاکتیں

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، ضلع آواران اور ژوب میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگور اور پشین میں 3، 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

close