زمین کانپ اُٹھی، پاکستان میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ (پی این آئی)زمین کانپ اُٹھی۔۔ بلوچستان کے علاقوں بولان اور لسبیلہ میں زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت3.9 ریکارڈ کی گئی،شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکہ کے ممالک شمالی پیرو اور ایکواڈور میں بھی گذشتہ روز زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

close