زمان پارک میں پنجاب پولیس پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے گھر میں بھی داخل ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت میرے گھر میں داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس لینا چاہیے۔۔۔۔۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی،

چیف جسٹس کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک رہائشی علاقہ ہے، وہاں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف اس قسم کا آپریشن! ہم سب کو سوچنا چاہیے۔۔۔۔

close