عمران خان میرا بیٹا واپس دے دو، ظل شاہ کی والدہ کی دہائی

لاہور (پی این آئی) زمان پارک سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی غم زدہ والدہ نے بیٹے کی حفاظت میں ناکامی کا ذمے دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا ہے۔ میڈیا انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا، یہ تحریک انصاف والوں نے کیا ہے۔ ظل شاہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کو گولی لگی، ظلِ شاہ ہر وقت زمان پارک میں بیٹھا رہتا تھا،

کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا۔ ظلِ شاہ کی والدہ نے کہا کہ وہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا مگر ظلِ شاہ کی حفاظت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد ہمیں فون کرنے کے بجائے ظلِ شاہ کو ہسپتال کیوں نہیں لے گئیں، عمران خان سے کہتی ہوں کہ تمہاری بڑی مہربانی، مجھے میرا بیٹا واپس دے دو۔۔۔۔

close