پاکستان پھر لرز اُٹھا، خوفناک زلزلے کے جھٹکے

سوات (پی این آئی) کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 124 کلو میٹر تھی ۔زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ملک میں سوات ریجن سب سے زیادہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ سوات ریجن میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاہم حالیہ کسی زلزلے کے دوران سوات میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

close