پہلا روزہ کب ہوگا؟ سعودی عرب کا اہم اعلان

جدہ(پی این آئی) سعودی عرب نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا۔ سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ بروز منگل ملک بھر میں رمضان کا چاند دیکھیں۔سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کرائے۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق، آٹھویں مہینے شعبان کے اختتام کے ساتھ ہی جب چاند نظر آتا ہے تو اس کے اگلے دن رمضان کے مہینے کا آغاز ہوتا ہے۔ اس مرتبہ اگر شعبان کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا تو پہلا رمضان یعنی پہلا روزہ 23 مارچ کو رکھا جائے گا۔ حالانکہ 22 مارچ کو ہی طئے ہوگا کہ رمضان کا آغاز کب ہوگا۔ اگر 22 مارچ کورمضان مہینے کا چاند نظر نہیں آیا تو، 30 دنوں کے مہینے کو دیکھتے ہوئے رمضان مہینے کی شروعات 24 مارچ سے ہوجائے گی۔رمضان کے پہلے 10 دن جسے پہلا عشرہ بھی کہا جاتا ہے، رحمت کے ہوتے ہیں۔ مسلمان اس پورے مہینے صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں اور پھر افطار کے بعد نماز مغرب ادا کی جاتی ہے۔ رمضان کے دوران روزہ دار غروب آفتاب کے ساتھ ہی روزہ افطار کرتے ہیں جب کہ صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے سحری کی جاتی ہے۔

close