حکومت کا اربوں روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈیمز بنانے کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی) حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے بلوچستان میں 3 نئے ڈیمز بنانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈیموں کو وفاقی پی ایس ڈی میں شامل کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا۔ حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئٹہ کو درپیش پانی کی کمی کے سنگین مسلہ کے حل کے لیے تین نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے بابر کچھ ڈیم ،برج عزیز خان ڈیم اور ہلک ڈیم کی فیزیبیلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے وزیراعظم شہبازشریف لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ کوئٹہ کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بابر کچھ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ۔بلوچستان حکومت نے بابر کچھ ڈیم کے علاوہ برج عزیز خان ڈیم اور ہلک ڈیم منصوبوں کی فیزیبیلٹی بھی تیار کی مراسلہ کے مطابق بابر کچھ ڈیم کا تخمینہ لاگت 73 ارب روپے جبکہ برج عزیز خان ڈیم کا تخمینہ لاگت 48 ارب روپے اور ہلک ڈیم کا تخمینہ لاگت 22ارب روپے ہے ، تینوں ڈیموں کی تعیمر پر تقریبا 143 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مراسلہ میں مزید کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر سے کوئٹہ کو پانی کی ضروریات پورا کرنے کے علاوہ سیلابی پانی کے ضیاع اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچنا ممکن ہو گا۔ وفاقی حکومت بابر کچھ ڈیم کے علاوہ برج عزیز خان ڈیم اور ہلک ڈیم کی تعمیر میں معاونت کرے۔

close