یورپی ملک میں دو فوجی طیاروں کی آپس میں ٹکر، پائلٹس ہلاک

روم (پی این آئی) اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اطالوی فضائیہ کے دو طیارے منگل کو روم کے شمال مغرب میں تربیتی مشقوں کے دوران ہوا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کے پائلٹ ہلاک ہو گئے۔اٹلی کی ایئر فورس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں پائلٹ U-208 تربیتی طیارے پر سوار تھے اور تربیتی مشن میں حصہ لے رہے تھے۔

فوری طور پر تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔U-208 ایک ہلکا پھلکا سنگل انجن والا ہوائی جہاز ہے جو چار مسافروں کے علاوہ پائلٹ کو لے جا سکتا ہے، اور اس کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اپنے بیان میں کہا ‘گائیڈونیا کے قریب حادثے کے دوران فضائیہ کے دو پائلٹوں کی ہلاکت کے بارے میں سن کر ہم بہت افسردہ ہیں۔

close