اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان تیار

لاہور(پی این آئی)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے’’ پلان بی‘‘ تیار کرلیا ہے ۔

 

 

 

ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد داخل ہوتے ہی گرفتار کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریک انصاف کے کارکنان کی لسٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا جا چکا ہے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ہدایات موصول ہونے پر افسران نے گرفتاری کے لیے پلان بی ترتیب دے لیا ہے۔

close