شیخ رشید نے اہم شخصیات اور ایجنسیوں سے ملاقات کا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کل دو اہم شخصیات ملی ہیں، پھر کچھ ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عقل مند ہے تو 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی توڑ کر پنجاب اور کے پی کے ساتھ ہی الیکشن کروا دے، جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں 10 سے 15 دن میں حالات بہتر ہوتے دیکھ رہا ہوں،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں، ان کا بھائی وزیراعظم ہے، شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ایک ساتھ الیکشن ہوجائیں تو ان کی بچت ہے، ورنہ صفایا ہو جائے گا، اکٹھے الیکشن کروانے کیلئے ذمہ داران کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سیاست داؤ پر لگائی ہے، انہوں نے ریاست داؤ پر لگا دی ہے، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو آرمی چیف سے ضرور ملنا چاہیے، جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں یا پیدا کی گئی ہیں دور کرنی چاہئیں، میں وزیر داخلہ تھا تو میری ان سے ملاقات ہوئی، کچھ بدل گئے ہیں کچھ نہیں بدلے۔۔۔۔

close