صدر مملکت الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور(پی این آئی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بھی صدر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کی مخالفت کردی ہے، اعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ صدر نے جس انداز میں انتخابات کا اعلان کیا وہ غلط ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان کاکہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل48کے مطابق انتخابات کے اعلان کے لیے صدر وفاقی حکومت کی سفارش کا پابند ہے ، صدر معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور وزیراعظم کو خط لکھیں کہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات سے معذرت کرلی ہے، الیکشن کمیشن ،وزارت خزانہ اوروزارت داخلہ سمیت کوئی بھی انتخابات کروانے سے معذرت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218کی شق 3کے مطابق 90دن میں انتخابات کروانا ضروری ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ آئین سے انحراف ہوگا ،انتخابات کو نوے دن سے آگے بڑھا بھی دیں تو پی ڈی ایم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

close