حکومت نے 2 سابق چیف جسٹس اور ایک سابق جج سے سکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے 3 ریٹائرڈ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی، ان میں سپریم کورٹ کے 2 سابق چیف جسٹس اور ایک جج شامل ہیں۔سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس(ر)عظمت سعید شیخ سے رینجرز کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے، ان ججز صاحبان کو پاناما لیک اور دیگر اہم کیسوں کے فیصلے دینے کے بعد رینجرز کے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

واضح رہے جسٹس ثاقب نثار 31 دسمبر 2016 سے 17 جنوری 2019 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، ان کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری سے 20 دسمبر 2019 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں، جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔

close