اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے وکیل کو ٹف ٹائم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بریت کی درخواست سیشن عدالت سے مسترد کیے جانے کے خلاف شہباز گِل کی درخواست کی سماعت کے دوران مدعی کے وکیل پر برہمی کا اظہارِ کیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں شہباز گِل کی طرف سے وکیل شہریار طارق پیش ہوئے۔ شہباز گِل کے وکیل شہریار طارق نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

شہباز گِل کے وکیل کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی گئی پیپر بک پر نمبرنگ نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے برہم ہوتے ہوئے شہباز گِل کے وکیل سے کہا کہ اپنے کیس کو خود خراب نہ کریں، معاملہ کچھ اور ہے، آپ کسی اور معاملے پر فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی عدالت کے حوالے کو چھوڑیں پہلے اپنی سپریم کورٹ کے ہی فیصلے دیکھ لیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے یہ بھی کہا کہ معذرت کے ساتھ مجھے کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ آپ کہاں سے پڑھ رہے ہیں۔ عدالت نے شہباز گِل کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔

close