پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیوں شرکت نہ کر سکے؟

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ایوان میں وزیر اور ارکان کے ناہونے پر مولانا عبدالکبر چترالی نے کورم کی نشاندہی کی ،کورم نہ ہونے پر اجلاس بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ، جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت 45منٹ تاخیر سے 11بجکر 45پر شروع ہوا ۔ اجلاس شروع ہوا تو ایم این اے فرح خان کی ہمشیرہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ،

دعا کے بعد مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا کہ کہیں دنوں سے پشاور میں دہشتگرد ی پر بحث ہورہی ہے ایوان میں وزراء اور ارکان نہیں ہے ، کل سات مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس طرح اسمبلی نہیں چل سکتی جس کے بعد انہوں نے کورم کی نشاندہی کردی ،ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کرائی تو کورم نہ مکمل تھا جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوری کردیا گیا ۔ اس طرح پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔۔۔۔

close