چوہدری نثار کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رہنما اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59راولپنڈی سے الیکشن لڑیں گے۔چوہدری نثارعلی خان (آج)بدھ کو آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے استعفے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر 19مارچ کو انتخاب ہوگا۔

close