پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، پہلی گرفتاری کہاں سے دی جائیگی؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

جہلم (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے۔ جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا،ہم بھی پاکستان چھوڑ کر باہر جاکر ڈالر کما سکتے ہیں مگر ہم پر پاکستان کی نسلوں کا قرض ہے۔

پاکستان کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیلوں میںجانے کیلئے تو تیار ہے،لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا۔مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منائے گئے دن کے موقع پر جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی پاکستان چھوڑ کر باہر جاکر ڈالر کما سکتے ہیں مگر ہم پر پاکستان کی نسلوں کا قرض ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا کیونکہ پاکستان کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیلوں میں جانے کے لیے تو تیار ہے مگر ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا۔تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر ہم س سوگوار ہیں کیونکہ وہ ایک بڑے آدمی تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 1999 میں جب پرویز مشرف نے نواز شریف کو کان سے پکڑ کر نکالا تھا تو وہ پاکستان پر احسان کیا تھا جس پر اہم نے شکر گزار ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج جو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لوگ چلا رہے ہیں کہ مشرف نے آئین توڑا تھا تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا آج ملک میں آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے 9 ماہ سے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے اور پاکستان کو بے آئین ملک بنادیا گیا ہے اس موقع پر میں سمجھتا ہوں کہ مشرف نے بالکل صحی پہچانا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کے ہوتے ہوئے کبھی قانون پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا اور ان کو نکالنے کے لیے ہر کام کرنا جائز ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منا رہے ہیں لیکن ہم کس منہ سے اظہار یکجہتی منارہے ہیں، جو پاکستان میں ہورہا ہے، کیا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اس سے زیادہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اسی طرح پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بھی پاکستان پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، جیسے کشمیریوں پر بھارت زبردستی حکومت کر رہا ہے ویسے ہی شہباز شریف پاکستانیوں پر زبردست حکومت کررہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور بھارت کے وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے، جب یہ تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسوں گیس اور گولیاں چلانے کا فخر سے ذکر کرتا ہے تو یہی کام بھارت میں بھی ہورہا ہیانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہے، خیبرپختونخوا میں دھماکہ کے نتیجے میں ایک سو لوگ شہید ہوگئے لیکن اس کے بعد پختونوں کی بیٹی شندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا، جب مرہم رکھنے کا وقت ہے حکومت ان پر نمک ڈال رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو توڑنے میں جو بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں وہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر اس عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں کیونکہ نہ نواز شریف اور نہ ہی زرداری کی پاکستان میں کوئی دلچسپی ہے۔

close