پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا

دبئی (پی این آئی)سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع سمیت ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

close