اڈیالہ جیل میں شیخ رشید کا معائنہ، کس مرض میں مبتلا ہیں؟رپورٹ آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں شیخ رشید کا معائنہ۔۔ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ اسلام آبادکی مقامی عدالت نے شیخ رشید کو 14روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کیا ہے کہ جہاں جیل مینوئل کے مطابق شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا گیا۔

دوران معائنہ انکشاف ہوا کہ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مریض ہیں تاہم شیخ رشید کا باقی معائنہ نارمل رہا ۔ جیل حکام کاکہناہے کہ شیخ رشیدکو ضروری ادویات فراہم کرکے ہائی سیکیورٹی بیرک میں بند کردیا گیا ہے۔

close