مریم نواز نے ن لیگی رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

لاہور (پی این آئی)مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور میں خصوصی ٹاسک دیدیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز سے لاہور سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں ملک سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ ،بلال یاسین، ملک وحید، سہیل شوکت بٹ اور باؤ اختر شامل تھے ۔مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور میں فعال کردار ادا کرنے کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ عوام کی خدمت اور اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو فوری حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

close