سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سیلاب متاثرین کے نام پر دونمبری کرتا تھا۔

ملزم نے شکایت کنندہ سے کسٹم کلیئرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے، فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 7,120,000 روپے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان علی کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کرلیے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

close