پشاورپولیس لائنزمیں مسجد کے قریب دھماکا،50 افراد زخمی

پشاور(پی این آئی) پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں 50 افراد زخمی بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو

قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا نماز ظہر کے دوران پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا ہے جس کے باعث مسجد میں موجود متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنز صدر کا علاقہ ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس کے قریب حساس عمارتیں بھی ہیں۔

close