خیبرپختونخوا نگران کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ نام سامنے آ گئے

پی این آئی کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ۔

پشاور (پی این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں بیرسٹر ساول نذیر، بخت نواز، شفیع اللّٰہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔۔۔۔۔

close