سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی کفایت شعاری کمیٹی نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی اور وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد کم کر کے 30کرنے کی تجویز کے حوالے سے آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی ۔ قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

close