آٹا مہنگا بیچنے والوں کی شامت آگئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو آٹا مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خودساختہ مہنگائی بڑھانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے اور آٹا مہنگا بیچنے والوں کوپکڑاجائے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھا جائے۔وزیراعظم نے افسران سے مکالمہ کیا کہ محکمہ صحت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اورشہریوں کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔ کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے مزید مہنگا ہوکر 2500 سے 2600 روپے ہوگیا۔ رواں ہفتے میں آٹے کے 20 کلوتھیلےکی قیمت میں200 روپےکا اضافہ ہوا۔پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 300 روپے کا اضافہ ہوا اور فائن آٹا 2600 سے 2700 روپے میں فروخت ہونے لگا۔کراچی میں ایک کلو آٹے کی قیمت 130 روپے کلو ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزير اطلاعات شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ میں آٹا 65 روپے فی کلو فراہم کی جارہاہے اور روزانہ سوالاکھ خاندانوں کو یہ آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

close