1947سے اب تک، توشہ خانے سے کس نے کیا لیا؟ عدالت نے تفصیل طلب کر لی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانے سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 1947ء سے اب تک کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔سیکشن آفیسر توشہ خانہ ندا رحمٰن نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی بنا دی ہے جو دیکھ رہی ہے کہ کون سی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر توشہ خانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ جب کچھ چیزیں پبلک ہو گئی ہیں تو باقی کیوں چھپائی جا رہی ہیں؟عدالتِ عالیہ نے 19 جنوری کو توشہ خانے سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔۔۔۔

close