کل تک ایک دوسرے کو پتھر مارنے والے گلے کیوں مل رہے ہیں؟ بڑا انکشاف

سرگودھا (پی این آئی) پی ٹی آئی سینئر رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کل تک ایک دوسرے کو پتھر مارنے والے اچانک گلے مل رہے ہیں، کوئی بات تو ہے۔ جس کے باعث یہ تعلق قائم ہوا ہے۔ علی محمد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم ون پوائنٹ ایجنڈے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ علی محمد خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے بھاگیں گے تو غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے مسائل خود حل کریں کسی اور طرف اشارے نہ کریں جبکہ سب سے غلطیاں ہوئی ہیں .

سب ایک قدم پیچھے ہٹ کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان دہشت گردی کا شکار ہیں جبکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں ان صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی نہیں بلایا گیا۔۔۔۔

close