الیکشن کب ہوں گے؟ اسد عمر نے کیوں ناکامی کا اعتراف کر لیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوال اٹھایا ہے کہ پرسوں اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ویڈیو لنک پر ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟ اسلام آباد میں اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا تو اگست تک کیا بات چیت کرتے رہے تھے؟ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ اگر عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی تو آپ اسے ختم کر دیتے۔

اسد عمر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا تو وہ اب بھی کھٹائی میں کیوں پڑا ہے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیا دسمبر 2022ء میں بھی عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی؟ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر بتانا مشکل ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، ہم ابھی تک الیکشن کا ہدف حاصل نہیں کر سکے۔۔۔۔۔

close