نیویارک (پی این آئی) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نریندر مودی سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے لیڈر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا دی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ اس معاملے کا قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیرِ اعظم بن چکا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی سرکار کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی بھی سیخ پا ہو گئی ہے اور پاکستان اور اس نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں