اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بدلے ق لیگ کو کیا کیا ملے گا؟ تصدیق کر دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف سے اگلی بار پھر وزارت اعلیٰ کی بھی یقین دہانی مانگی گئی ، سابق آرمی چیف کے حق میں بیان دینے کی وجہ سے عمران خان چودھری پرویز الٰہی سے نالاں ہیں اور اب صدر مملکت کے متحرک ہونے کے بعد ان اطلاعات کو مزید تقویت ملی ہے ۔

 

 

پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے پہلے مستقبل کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاری جاری ہے، رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے پتے کھول کر رکھ دیئے ہیں۔عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی جب کہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ (ق) لیگ کو ایڈجسٹ کریں گے۔اس سے قبل نجی ٹی وی نے بتایا کہ( ق )لیگ نے وزارت اعلیٰ بھی مانگی ہے ۔

close