پنجاب میں گورنر راج کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کا فیصلہ، اقدامات شروع

لاہور (پی این آئی)حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاوس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان ہاس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ان ہاوس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔ ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔

close