عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں توڑ نے سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں اسی مہینے توڑ دیں گے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، پی ڈی ایم کے لوگوں کو ملک سے باہر چلے جانا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا ہے۔

close