مونس الہیٰ پی ٹی آئی پر برس پڑے، فوری اور شدید اختلاف کی وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) جنرل باجوہ پر پی ٹی آئی کے فالوورز کی طرف سے شدید تنقید کے باعث پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیںق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے پی ٹی آئی سے کھل کر اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کے خلاف موجودہ مہم غلط ہے۔ میڈیا انٹرویو میں مونس الہٰی نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا بلکہ جنرل باجوہ نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی انہیں یعنی مونس الہٰی سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ اگر جنرل باجوہ عدم اعتماد کا حصہ ہوتے تو ہمیں کیوں اس طرف جانے کا کہتے، جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کے لیے سب کچھ کیا اور اب جب وہ چلے گئے ہیں تو پی ٹی آئی والے ان کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ ق لیگ کے نوجوان لیڈر مونس الہیٰ کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اب جنرل باجوہ کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں ، یہ اچھی بات نہیں ہے، جنرل باجوہ نے تو دریاؤں کا رُخ موڑ دیا تھا۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے مونس الہٰی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے یہ تک کہا کہ ایف آئی آر کاٹنے کے لیے کوئی بھی اپنا پولیس والا دے دیں جو ایف آئی آر کاٹ لے تو انہوں نے ایسا پولیس والا دیا ہی نہیں۔

close