فواد چودھری نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ دے دی

جہلم(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، 20 مارچ سے قبل الیکشن کروانے ہیں۔جہلم کی تحصیل دینہ میں فواد چودھری نے دینہ منگلا بائی پاس دو رویہ روڈ کا افتتاح کر دیا، 12.83 کلو میٹر دو رویہ روڈ ایک ارب تیرہ کروڑ لاگت سے تیار کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس روڈ کا کام شروع کروایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ہم فیصلہ کریں گے کہ اسمبلیاں کب تحلیل کریں گے، 20 مارچ سے پہلے الیکشن ہو جائینگے، جہاں تک حکومت کا تعلق ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پہلے خود کہہ رہے تھے کہ ہم اپنی اسمبلیاں توڑیں گے، جب ہم نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تو ان کی کیسٹ ہی بدل گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہر حربہ آزما لیں ہم تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد کا ووٹ لانا ہے تو وہ بھی لیں آئیں ہم اس کے لیے تیار ہی، 20 مارچ تک الیکشن ہونگے، اگر 20 مارچ تک قومی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، جوڈیشنل سسٹم کام نہیں کر رہا، لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر نہیں رہا، لوگ کہتے ہیں اپنے فیصلے خود کر لیں ان کے پاس جا کر کیا ملنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور لوگ قانون سے بالا تر ہیں، جب تک ان کو قانون کے نیچے نہیں لیکر آتے ترقی نہیں کر سکتے، ہمارا نظام ہمارے شہریوں کو انصاف پر مبنی معاشی مواقع نہیں دے رہا جس کی وجہ سے ہمارے بچے باہر ممالک کا رخ کرتے ہیں، آپ دیکھ لیں کیا تماشا لگا ہوا ہے، اعظم سواتی ایک 75سال کے بزرگ ہیں، رات کے 3 بجے ان کو اٹھایا گیا، عورتوں کے سامنے تھپڑ مارے گئے، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی گئی، ان کے بچوں کو اور ان کی والدہ کو وہ برہنہ ویڈیو بھیجی گئی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان سپریم کورٹ کو کہہ رہا ہے کے اس بات کا نوٹس لیں جو یہ سب کچھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے ججز ٹس سے مس نہیں ہو رہے، پاکستان کی عدلیہ 130 نمبر پر چلی گئی ہے۔۔۔۔۔

close