نواز شریف، مریم اور خاندان کے دیگر افراد کی سیر و سیاحت، کہاں پہنچ گئے

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اورپارٹی کی نائب صدر مریم نواز یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے، شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائیرپورٹ واپس آئی۔شریف خاندان 20 نومبر کو یورپ کے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہواتھا۔

اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بریک خاندان کیلئے ضروری تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔۔۔۔

close