آئندہ الیکشن میں کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائیگا؟ عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے زمان پارک میں لاہور تنظیم اور بانی کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔

 

 

 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں، آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں اور میں آپ کے رابطے میں ہوں، فیڈ بیک لیتا رہوں گا، پہلے بھی نظریے پر آئے اور اب بھی نظریے پر بڑھنا ہے۔

close