عمران خان راولپنڈی جلسہ کرکے لاہور کیوں چلے گئے؟ قمر زمان کائرہ کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا فوج پر دباؤ بڑھانے کا مقصد کہ وہ غیرآئینی کام کرے، ہم نے عمران خان کی حیثیت آئینی اور قانونی طور پر ختم کی، اسلام آباد میں 35 لاکھ لوگوں کو لانے کا کہا لیکن اتنے ہزار بھی نہیں آئے، عمران خان واپس چلے گئے ان کو پتا تھا رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں۔

 

 

 

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 55 سال پہلے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، 55 سال میں پیپلزپارٹی نے ہر دور دیکھا، پیپلزپارٹی نے اتارچڑھاؤ دیکھے ہیں، ناقدین کہتے ہیں آج پیپلز پارٹی کمزور ہے، 4 سال حکومت کرکے خود کو مظلوم بنانے والا نہیں جانتا قربانی کیا ہوتی ہے، ذوالفقاربھٹو نے جو علم اٹھایا وہ کمزور طبقوں کے لیے تھا، بلاول بھٹو دنیا بھر میں جا کرانصاف کا مقدمہ پیش کرتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ماحولیاتی تبدیلی کا مقدمہ جس طرح پیش کیا دنیا تعریف کررہی ہے، پی ٹی آئی کو پتہ نہیں سیاست کیا ہوتی ہے، ہم نے کوڑے کھائے اور لاشیں اٹھائی ہیں، ہمارے حوصلے اور جماعت توڑنے کی کوشش کی گئی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی زیادتیوں پر راستہ نہیں بھولی، عمران خان کی حیثیت ہم نے آئینی اور قانونی طور پر ختم کی، عمران خان فوج پر دباؤ بڑھا رہے ہیں کہ وہ غیر آئینی کام کرے، عمران خان کہتے تھے، اسلام آباد میں 35 لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔

 

 

 

عمران خان جتنے لاکھ لوگوں کو لانے کا کہتے تھے اتنے ہزار نہیں آئے، مظفرآباد میں بلدیاتی پہلا الیکشن ہوا،وہاں میئر ہمارا ہوگا، عمران خان نے کہا وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، عمران خان جلسہ کر کے واپس لاہور گئے کیوں کہ یہاں رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہم نے اپنے قومی اور دفاعی اداروں کو مضبوط کیا ہے۔

close