عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان، پی ٹی آئی کے پہلے رکن اسمبلی کا استعفیٰ آگیا

جہلم (پی این آئی)عمران خان کے اعلان کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ۔جہلم کے حلقے پی پی 25 سے منتخب ہونے والے ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اپنے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سب سے پہلے جہلم کے ایم پی اے نے استعفے کا اعلان کردیا۔جہلم کے حلقے پی پی 25 سے منتخب ہونے والے ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اپنے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے راجہ یاور کمال خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر لبیک کہتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ پی پی25سے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ان ہی کے ساتھ ہیں، عمران خان نے راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔

close