ایک اور یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجائو، عمران خان کو کس نے مشورہ دیدیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک اور یوٹرن لیں اور واپس پارلیمنٹ آجائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا اور فوج کے معاملے پر پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مِس فائر کر جائے گا۔ ملک میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے۔ پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی کہا ملکی معیشت بحران کا شکار ہے لیکن مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئیڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

close