اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہو گا؟ پی ٹی آئی نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی حکومت ہوگی، آج دن میں جو تماشہ چلتا رہا وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے ایک تھریٹ لیٹر بھیجا گیا تھا، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا ایک ڈرامہ لگایا گیا تھا۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی جھکنے کو تیار نہیں ہے، یہ بھی کہا گیا آپ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں لیکن خان صاحب نہیں مانے۔اسد عمر نے کہا کہ کل دن ایک بجے یہاں پر لوگ ہوں گے اور عمران خان بھی موجود ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی سے ایک ماحول بننا شروع ہوچکا ہے، لوگ آ رہے ہیں، مختلف صوبوں سے قافلے نکل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آج رات کو قافلے نکلیں گے، خیمہ بستی میں 30 ہزار لوگوں کی رہائش کا انتظام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں شہر عمران خان کے چاہنے والوں کے شہر ہیں۔

close