نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن مئی میں نہیں، اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، اگست میں اسمبلی کی مدت پوری ہوگی اور 90 روز میں الیکشن ہوں گے، میری خواہش ہے کہ نوازشریف 31 دسمبر سے پہلے وطن واپس آجائیں۔

 

 

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افواج پاکستان میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا افواج پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیے گئے ہیں۔نئے آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں کمان تبدیلی کی منعقدہ تقریب میں پاک فوج کی باقاعدہ کمان سنبھالیں گے۔ جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

 

 

 

پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اسی طرح نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا صدر مملکت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

close