آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک، اسحاق ڈار نے تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا لیک ہونا غیر قانونی تھا، اس سلسلے میں مجھے ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات حتمی رپورٹ مل جائے گی، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔

close