جتنے لوگ عمران خان کے لانگ مارچ میں آرہے ہیں اس سے زیادہ تو میرے ملازم ہیں، فیصل واوڈا کی لانگ مارچ پر شدید تنقید

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کی ہے۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔جو لیڈر کہہ رہے تھے کہ لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ لاکھوں لوگ ہوں گے، اب سامنے ہے کہ لانگ مارچ سے زیادہ تو اسکول کی اسمبلی میں بچے ہوتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں،

اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ آپ لیڈر ہیں، مجھ سمیت کوئی اور پارٹی میں لیڈر نہیں ہے۔جو لوگ بڑے لیڈر بن رہے تھے اور عمران خان کو کہتے تھے کہ ہم لاکھوں لوگ لائیں گے،وہ آپ کے سامنے ہے۔لانگ مارچ میں جتنے لوگ آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں۔یہاں واضح رہے کہ فیصل واوڈا کے پارٹی سے اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہو گا۔فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کے بیانیئے کی آڑ میں گیم چلائی جارہی ہے، سازشی پلیئرز پاکستان کے اندر موجود ہیں،آئندہ دنوں میں کچھ اہم لاشیں گریں گی، خبردار کرتا ہوں کسی اور کیلئے بے موت نہ مریں۔بعدازاں پاکستان تحریک انصاف سے فیصل واوڈا کو نکال دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔فیصل واوڈا کی اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس پر وضاحت کے لیے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت معطل کی گئی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں عمران خان کی جانب سےفیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی شیئر کیا گیا۔

close