آرمی چیف کی تقرری پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بحث غیر ضروری ہے، افسوس ہے تعیناتی پر غیر ضروری سیاست کی جا رہی ہے، ہمارے کسی اتحادی یا کسی کو بھی جلسوں میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تعیناتی کے عمل کو آئین اور قانون کے مطابق مکمل ہونا چاہیے، خان صاحب کی سیاست شروع دن سے آج تک اس ایک تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی بیان بازی پر نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں، سب کی ترجیح ملک اور اس کی خدمت ہونی چاہیے، پاکستان بہت سارے مسائل سے گزر رہا ہے، کورونا، یوکرین روس جنگ اور موسمی تبدیلیاں ہمیں متاثر کر رہی ہیں، سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے اثرات معیشت اور بجٹ پر بھی ہیں، آج تک ہم معیشت کے اثرات کو بھگت رہے ہیں۔

close