عمران خان پر حملہ کرنیوالے شخص کا بیان لیک ہونے کا معاملہ، متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کیخلاف کارروائی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے حقیقی آزادی مارچ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا ۔

 

 

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے کر موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو بیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔

close