پیپلزپارٹی رہنما جنہوں نے مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کی معاشی ذمہ داری لینے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کی معاشی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف کی فیملی کی مدد کے لیے کسی ٹیلی تھون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر طرح کی ذمہ داری لیتا ہوں، اگر میں نہیں ہوں گا تو میرے بیٹے یہ وعدہ نبھائیں گے، انشااللّٰہ۔واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی۔ گزشتہ روز ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا تھا جس کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

close