الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کے لاونگ نے توشہ خانہ نااہلی کیس کاجائزہ لینے کے بعد رائے دیدی ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا ،ریجنل الیکشن کمشنر کرم کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کرم کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ عمران خان آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے ،قانونی ٹیم نے جواب میں کہاکہ عمران خان صرف موجودہ سیٹ این اے 95 سے نااہل ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق فیصلے کی روشنی میں عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے عمران خان کو ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا۔

close