ملتان، تحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی قتل

اسلام آباد (پی این آئی )ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق طاہر حمید قریشی کو ان کے فارم ہاوس بلی والا کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرموٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق طاہر حمید قریشی چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلین سیل بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے شیخ طاہر حمید کے دوست حارث کو حراست میں لے لیا،

شیخ طاہر حمید کے قتل کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی تھا، مقتول کا دوست حارث گاڑی چلا رہا تھا، مقتول کو حملہ آوروں نے گاڑی سے اتار کر گولی ماری، حارث نے ہی واقعہ بارے پولیس کو اطلاع دی،ذرائع کا مزید کہناہے کہ حارث نے تین موبائل ڈکیتی کا وقوعہ بیان دیا، پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے حراست میں لیا ،دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے

سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے جاںبحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی اوملتان کولواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نےواقعہ کا نوٹس لے لیا۔

close