وزیراعظم شہباز شریف نے 8معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیے۔رضاربانی کھرکو تجارت، نوابزادہ افتخاربابر کو امور کشمیر وگلگت بلتستان کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔میر ارشاد کو بین الصوبائی رابطہ، تسنیم قریشی کو صنعت و پیداوار کا قلمدان، محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل، فیصل کریم کنڈی کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان مل گیا۔

 

 

سردار سلیم حیدر کو اوورسیز پاکستانیز اور مہیش کمار ملانی کو صحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے کل 29 معاونین میں سے اب بھی 15 بغیرکسی قلمدان کے ہیں، وزیراعظم نے اب تک 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیا ہے۔

close