بلاول بھٹو نے کس عالمی خاتون رہنما کو پسندیدہ ترین قرار دے دیا؟

واشنگٹن (آئی این پی )وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئرکردی۔ٹوئٹر پر نیوزی لینڈکی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات پسندیدہ ترین شخصیت سے ملنے کا لمحہ تھا، جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی سپر ویمن ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن بینظیر بھٹوکے بعد دنیا کی دوسری خاتون ہیں جو وزارتِ عظمیٰ کے دوران ماں بنیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی کی تاریخِ پیدائش بھی شہید بینظیر والی تاریخ پیدائش21 جون ہے۔۔۔۔

close